ڈکیتی مزاحمت پر2افراد لہولہان،نوجوان کی خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2افراد کو زخمی کر دیا’ نہر سے نومولود بچی کی نعش برآمد’سمندری کے علاقہ 387گ ب میںوالدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کرنوجوان حسنین نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی’ کاروبار کا جھانسہ دیکر تاجر کیساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ پر ڈیفنس سٹی کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے کار سوار طلال حفیظ کو روک کر گن پوائنٹ پر اسکے ساتھ بیٹھ گئے اور 15ہزار روپے’ پرس چھین کر مزاحمت کرنے پر گلے پر چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا’ تھانہ تاندلیانوالہ کے علاقہ طیبہ ٹائون میں مسلح ڈاکوئوں نے نوجوان نوید سے رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا’ مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بلوچنی کے علاقہ 69 رب کے قریب راجباہ سے نومولود بچی کی نعش برآمد’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 193 رب کے قریب نامعلوم نوسربازوں نے نشہ آور رومال سونگھا کر ریلوے ملازم محمدر فیق کا پرس اور قیمتی سامان لے گئے۔ ماموں کانجن کے علاقہ 53 گ ب ٹکڑا کے رہائشی محمد امین نے بتایا کہ اسکی بھینس چوہدری اکرم کے کھیتوں میں داخل ہوئی تو ملزمان نے اسکی بھینس کی ٹانگ توڑ دی۔ علاوہ ازیں غلہ منڈی کے تاجر محمد سلیم نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم شہزاد نے ڈیڑھ کروڑ کا مال خرید کر بدلے میں چیک دیئے جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہو سکے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں