29

ڈکیتی مزاحمت کے دوران 2افراد کو گولیاں مار دی گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے دو افراد کو لہولہان کر دیا، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ بتایا جاتا ہے کہ جھمرہ روڈ پر واقع میاں پنڈ کے قریب ایان رفیق موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ مسلح ڈاکوئوں نے روک کر موٹرسائیکل چھین لی، مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر ایان رفیق ولد محمد رفیق کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ جبکہ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 66 ج ب کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے شہری فرحان سے رقم چھیننے کے بعد مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر لہولہان کر دیا اور ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے، بعدازاں مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود اتھرے ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں