32

ڈکیتی مزاحمت کے دوران 2افراد کو گولیاں مار دی گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دو افراد کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا’ پولیس اتھرے ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 117 ج ب دھنولہ کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار سبحان ولد شوکت کو روک کر موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر لہولہان کر دیا۔ جبکہ دوسرا واقعہ تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں پیش آیا جہاں پر 30سالہ زاہد ولد رشید کھیتوں کو پانی لگانے جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے روک کر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تو مزاحمت کرنے پر اسکو بھی گولی مار کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں مضروبان کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود اتھرے ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں