ڈکیتی چوری کی مزید77وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’آج پھر مزید77وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’نقدی ‘قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے جبکہ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر چار لڑکیوں کو بے آبرو ،چار خواتین اور ایک نوجوان کو اغواء کرلیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تفصیل کے مطابق سول ہسپتال دوا لینے آئی کوثر پروین کی بیٹی(ش) کو نامعلوم ملزمان،گلبرگ کے علاقہ پروین میرج ہال کے قریب شبانہ بی کی جواں سالہ بیٹی (ن) کو نامعلوم ،پیپلز کالونی کے علاقہ ریلوے کالونی کے یوسف کی بیٹی(م) کو ملزمان فیصل وغیرہ،ملت ٹائون کے علاقہ117ج۔ب کے رہائشی ظہیر کی ہمشیرہ(ک) کو بازار جاتے ہوئے ملزمان نے اغواء کرلیا،چک جھمرہ کے ظفر اقبال کی اہلیہ (ر) کو ارسلان وغیرہ ،ساہیانوالہ کے علاقہ157ر۔ب کی چندہ بی بی کی بیٹی(ک) ،صدر جڑانوالہ کے علاقہ دربار بابا مکھن کے قریب (ص) اور ماموں کانجن کے علاقہ494گ۔ب کے آصف کی اہلیہ(ص) کو اوباش ملزم آصف وغیرہ نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور ملت ٹائون کے علاقہ خیابان گارڈن کے رہائشی احسن کا بھائی گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔اسلام نگر کے اسد سے جھپٹا مار کر فون،الائیڈ ہسپتال کے قریب رابعہ سے جھپٹا مار کر پرس،نیو سول لائن کے ثاقب سے7ہزار و فون،سبحان اڈا کے قریب عمیر فاروق سے پرس،میاں ٹرسٹ ہسپتال کے باہر سے عابد حسین سے 30ہزار و فون،ریلوے روڈ پر اکرم سے نقدی و فون،ماڈل ٹائون کے عرفان انجم سے نقدی و فون،نڑوالا چوک میں شکیل سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،غلام آباد پر سیم پل کے قریب افضل سے نقدی و فون،تلیانوالہ روڈ پر رحمان سٹی کے قریب منظور سے نقدی و فون،کوکیانوالہ کے احسن حمید سے ڈیڑھ لاکھ روپے،عباس نگر پل کے قریب عثمان سے82ہزار و فون چھین لیا،طارق کالونی کے اختر رضا کی دکان سے35سوٹ چوری،ڈی گرائونڈ کے قریب عثمان غنی سے جھپٹا مار کر فون،النجف کالونی کے حسنین نواز سے5ہزار و فون،9ج۔ب کے امتیاز احمد کے گھر سے سامان چوری،48ج۔ب کے زوہیب کے گھر کے باہر سے بکرے،سمال اسٹیٹ کے قریب محمد حسن سے15ہزار و فون،6ج۔ب کے فرید حسین سے نقدی و فون،سرگودھا روڈ پر گلزار سے70ہزار و فون،201ر۔ب کے عامر سہیل کے ڈیرہ سے مویشی،ظفر کالونی سے ضمیر الحق کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات و سامان لوٹ لیا،گوکھوال کی ناہید اختر کے گھر کا صفایا کردیا،شکیل پارک کے شہزاد سے10ہزار و فون چھین لیا،106ج۔ب کے حق نواز کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،103ج۔ب کے ولید اقبال سے20ہزار و فون،19ج۔ب کے تنویر عباس سے24ہزار وفون،پیپلز کالونی نمبر2حسینیہ چوک میں اویس سے جھپٹا مار کر فون،قادریہ چوک میں فیصل کی شاپ لوٹ لی،علامہ اقبال کالونی کے سفیان سے ڈیڑھ لاکھ و فون،سمندری روڈ کوکا کولہ فیکٹری کے قریب ارسلان سے4ہزار و فون،223ر۔ب کے نفیس کی دکان سے سول پلیٹس چوری،204چک کے قریب فریاد علی سے 50ہزار و فون،215ر۔ب کے فیصل سے نقدی و فون،مکوآنہ بائی پاس کے قریب جاوید سے نقدی و فون،غالب سٹی کے قریب سعید سے2ہزار و فون،71ج۔ب کے خرم شہزاد سے ایک لاکھ روپے و فون،66ج۔ب کے یاسر سے30ہزار و فو ن چھین لیا۔مدن پورہ چوک کے قریب نعمان سے 33ہزار و فون،59ج۔ب کے ارشد سے 13ہزار و فون،کینال روڈ پر عزیز سے جھپٹا مار کر فون،237گ۔ب کے آصف سے 37ہزار و فون،جھمرہ روڈ پر امجد علی کی دکان کے تالے توڑ کربیٹریاں وغیرہ چوری،101گ۔ب کے شاہ جہان سے5ہزار و فون،534گ۔ب کے عمران سے51ہزار و فون،61گ۔ب کے حسیب الحسن سے نقدی و فون،39گ۔ب کے آفتاب سے موٹرسائیکل و نقدی وفون،280گ۔ب کے ارشد علی سے 18ہزار و فون،565گ۔ب کے شہباز سے موٹرسائیکل و نقدی229ر۔ب کے زاہد کے گھر سے مویشی،266ر۔ب کے عبدالرحمن کے گھر کا صفایا کردیا،سٹی ہائوسنگ سکیم تاندلیانوالہ کے ابو سفیان کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،514گ۔ب کے سیف الرحمن سے دو لاکھ،621گ۔ب کے اقبال کے گھر سے لاکھوں مالیت کے مور چوری، پنڈی شیخ موسیٰ کے مشتاق سے70ہزار وفون،165گ۔ب کے بلال سے ایک لاکھ روپے و فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔علاوہ ازیں جی سی یونیورسٹی سے کامران،213ر۔ب کے محمد سعید،ایف ڈی اے سٹی سے نبیل،ابوطلحہ،بھائی والا کے محمد بوٹا،غوث نگر کے غلام صابر،منڈی موڑ کے قریب حسن محمود، الٰہی آباد کے میاں مٹھو،امین پور بنلگہ کے علی رحمان،ابراہیم پلازہ سے خدیجہ،81گ۔ب کے انور،383گ۔ب کے شاہد انصاری،229ر۔ب کے سلیم،61ر۔ب کے لیاقت علی، قصبہ تاندلیانوالہ کے غلام صابر،مکہ ٹائون کے احسان الٰہی، تحصیل کچہری تاندلیانوالہ سے شہباز احمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں