ڈکیتی کی انوکھی واردات، لٹنے والا شہری خود ڈاکو کو گھر لے گیا

لاہور (بیوروچیف) لاہور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جہاں لٹنے والا شہری خود ڈاکو کو گھر لے گیا،لوٹ مار کروائی اور پھر واپس بھی چھوڑ آیا۔ لاہور کے علاقے شالیمار میں انوکھی واردات ہوئی جہاں متاثرہ شہری حسن شہزاد کے مطابق وہ 19اپریل صبح ساڑھے 8بجے موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ سیٹھاں والی باغیچی کے قریب ایک راہ گیر نے راستہ پوچھنے کے لیے روکا اور ایک ڈیوائس اس کی جیب میں ڈال دی اور کہایہ بم ہے ،مزاحمت کی توبم سے اڑا دوں گا۔ پھر کہا اپنے گھر لے چلو،گھر پہنچ کر اس نے زیورات ،نقدی،موبائل فون،کریڈٹ کارڈز لیے اور کہا ،اب واپس چھوڑ آ۔سی سی ٹی وی میں ڈاکو شہری حسن شہزاد کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھا نظر آتا ہے۔دوسری جانب پولیس نے 2دن بعد ڈکیتی کی بجائے چوری اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج کر لیا۔ایس پی اثر علی چوہدری کے مطابق مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے، مقدمہ درج کرنے میں تاخیر اور دفعات سے متعلق ایس ایچ او سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں