ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی 2بہنوں سے اجتماعی زیادتی

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ کے علاقہ موضع تارا حویلی میں ڈکیتی کی مبینہ واردارت کے دوران مردوں کو باند ھ کر دو بہنوں سے اجتماعی زیادتی ملزمان فرا ر ہونے سے قبل ہزاروں روپے نقدی اور زیورات لے گئے ۔چار ملزمان کے خلاف تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی تاہم آخری اطلا ع ملنے تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ موضع تارا حویلی کے رہائشی محنت کش محمد اکرم کے گھر چار ڈاکو داخل ہوئے اس دوران محمد اکرم سمیت دو افراد کو ایک کمرے میں باندھنے کے بعدباہر سے دروازہ بند کردیا ملزمان اسکی بیوی طاہر بی بی اور سولہ سالا رانو بی بی کو قریبی ویران جگہ پر لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاملزمان فرا ر ہوتے ہوئے خواتین کے پہنے ہوئے زیورات اور دس ہزار روپے نقدی بھی لوٹ کر لے گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی کمالیہ زینب ایوب موقع پر پہنچ گئی اور خواتین کے طبی معائنہ کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل کمالیہ پہنچایا تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے مدعی محمد اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ملزمان کے گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں