ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق

راولپنڈی (بیوروچیف)راولپنڈی میں تھانہ چونترہ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے اہم ادارے کا سرکاری اہلکار جاں بحق ہوگیا، موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے ڈکیتی کے دوران قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول محمد ادیب کے بھائی محمد حسین کی درخوا ست پرچونترہ پولیس نے ڈکیتی وقتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، مدعی مقدمہ نے بتایا کہ بڑا بھائی محمد ادیب سرکاری ملازم ہے جو چھٹی پرگھر آرہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں