36

ڈکیت گینگ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)ایس پی مدینہ ٹائون حافظ کامران اصغر کی سربراہی میں پولیس نے اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو خطرناک گروہ گرفتار کر لئے۔ جن کے قبضہ سے 67لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ نقدی’ ناجائز اسلحہ وغیرہ برآمد کرلیا’ ملزمان دو حقیقی بھائی یاسر عرف بلا ‘ ناصر ساکن غوثیہ پارک کچہ گوجرہ’ غلام مرتضی عرف ڈاکٹر ساکن جودھا نگری گوجرہ’ اسلام الحق ساکن چک بہرام گوجرہ’ تھانہ پیپلز کالونی’ تھانہ مدینہ ٹائون اور تھانہ منصور آباد کے علاقوں میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر بنکوں سے کیش لے کر آنے والے افراد کو لوٹتے تھے۔ جنہیں مسروقہ نقدی 67لاکھ سمیت گرفتارکیا گیا اسی طرح گزشتہ ماہ 50لاکھ روپے تاوان وصول کر کے حمزہ شہزاد نامی نوجوان کو رہا کرنے والے ملزمان خرم شہزاد’ شیر علی’ شعیب ‘ شہباز ‘ صدیق الرحمن کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے ساتھی ملزم حبیب کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس ‘ آر پی او فیصل آباد ‘ سی پی او فیصل آباد کی شاباش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں