21

ڈکیت گینگ کے 6ملزمان گرفتار،لاکھوں کا مال و زر اور اسلحہ برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی نے ڈکیتی راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث مطلوب 6 رکنی ڈکیت گینگ کو حراست میں لیکر دوران تفتیش لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر اور اسلحہ برآمد کر لیا،سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی پولیس ٹیم کو شاباش،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا عاصم نے اے ایس آئی شاہجہان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس پر اے ایس آئی شاہجہان نے شب و روز انتھک محنت کرکے ڈکیتی راہزنی کی معتدد وارداتوں میں ملوث مطلوب 6 رکنی ڈکیت گینگ آصف ساکن گجر ٹائون،ظفر اقبال،کاشف ساکن انوار آباد،ارشد اور عمار ساکن 280گ ب کو حراست میں لیکر دوران تفتیش نشاندہی پر لوٹا و چھیننا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر اور اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق پکڑا جانیوالا ڈکیت گینگ تھانہ سٹی کی حدود میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھا گینگ کی گرفتاری سے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا عاصم،اے ایس آئی شاہجہان اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں