24

ڈگرانوں روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ ڈوگرانواں روڈ پر محلہ رسول پورہ میں واقع پاور لومز فیکٹری میں آتشزدگی’ آگ کی لپیٹ میں آ کر تین محنت کش بری طرح جھلس گئے جبکہ بھاری مالیت کا دھاگہ’ مشینری وغیرہ جل گئی، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رسول پورہ میں واقع پاور لومز فیکٹری میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کھاتہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر 38 سالہ خرم’ 65سالہ مقبول اور 61سالہ اشرف بری طرح جھلس گئے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور زخمی ہونے والے محنت کشوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ اس دوران بھاری مالیت کا دھاگہ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں