ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا کا اجرائ

مالڈووا (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک مالڈووا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر 2025کے آخر تک ”ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا” کا اجرا کرے گا، جو پاکستانی فری لانسرز اور ریموٹ ورکرز کیلئے ایک سنہری موقع ثابت ہو سکتا ہے۔ اس ویزا کے ذریعے دنیا بھر کے افراد بشمول پاکستانی شہری، دو سال تک مالڈووا میں قیام کر کے ریموٹ ورک جاری رکھ سکیں گے جبکہ ویزا میں توسیع کا امکان بھی موجود ہے۔ویزے کے ممکنہ شرائط میں درست پاکستانی پاسپورٹ،کسی غیر ملکی کمپنی یا کلائنٹ کے لیے ریموٹ ورک کا ثبوت،کم از کم ماہانہ آمدنی کی حد (ابھی متعین نہیں)، مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونا اور بین الاقوامی ہیلتھ انشورنس شامل ہوں گے۔ویزا پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فری لانس کمیونٹی کے لیے ایک نیا موقع فراہم کرے گا، جو پہلے ہی ہزاروں کی تعداد میں دنیا بھر کو آن لائن خدمات فراہم کر رہی ہے۔اس اعلان کے بعد مالڈووا بھی ان یورپی ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو پہلے ہی ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا فراہم کرتے ہیں، جن میں رومانیہ،ہنگری،مونٹی نیگرو،سلووینیا شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں