ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)کبوتر اور پتنگ اڑانے کے تنازعہ پر گڑھی سدوزئی میں ہمسایوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا ‘ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں گڑھی سدوزئی کے رہائشی روشن خان گنڈہ پور نے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں کبوتر اڑا رہا تھا کہ پڑوسیوں مصعب گل ‘ وجاہت گل مروت کا بچہ جو پتنگ اڑا رہا تھا جس سے میرے کبوتر پتنگ کی ڈور سے لگ کر زخمی ہو رہے تھے اس سلسلے میں پڑوسیوں کو گلہ دینے کیلئے گیا تو ملزمان نے مجھے پکڑ کر زد و کوب کیا اور ملزم مصعب نے پستول نکال کر مجھ پر فائر کیا جس سے میں زخمی ہوگیا ۔
32