43

ڈیرہ ،محرم الحرام میں سکیورٹی پلان تیار

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالغفور آفریدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام 2023کے پر امن انعقاد کیلئے پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، شیعہ سنی اکابرین اور امن کمیٹی کیذمہ داران کے تعاون اور مشاورت سے محرم الحرام کے دوران بھائی چارے اور امن کی فضاء کو انشاء اللہ برقرار رکھتے ہوئے محرم الحرام کو مثالی انداز میں اختتام پذیر کرینگے ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 7ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاران محرم میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں