ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ شہر کی گلی ڈاٹ والی میں نامعلوم شخص نے ہیئرڈریسر کو سر میں سریا میں مار کر قتل کردیا ، دوسرے واقعہ میں وانڈھا عمر خان میں دو ملزمان نے دوست کے ساتھ گھومنے کے تنازعہ پر 24سالہ نوجوان کو رات کے وقت قتل کردیا، پولیس نے دونوں واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں ہدایت اللہ بھٹی ولد رحمت اللہ بھٹی سکنہ گلی زرگر والی ظفرآباد کالونی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا والد 85سالہ رحمت اللہ بھٹی ولد امام بخش اپنی ہیئرڈریسر دکان گلی ڈاٹ والی میں موجود تھا کہ کسی نامعلوم شخص نے والد کو دکان کے باہر بلایا اور نامعلوم وجوہات کی بناء پر والد کو زد و کوب کرنا شروع کیا اسی دوران نامعلوم شخص نے لوہے کے سریے سے سر پر وار کیا جس سے والد شدید زخمی ہو کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی دکان کے باہر ہی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
30