ڈیرہ اسماعیل خان میں بارودی مواد پھٹنے سے3دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) ڈیرہ اسماعیل خان میں 3دہشتگرد بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق گائوں کوٹ کنڈیان میں آئی ای ڈی بم بناتے ہوئے زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایک دہشت گرد صاحب خان کاتعلق ٹانک اور طراب کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں