35

ڈیرہ اسماعیل خان میں نہم دہم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر طاہر اللہ جان جاری اعلامیہ کے مطابق نویں اور دسویں کلاس کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے ‘ جس کے مطابق یہ امتحانات 28اپریل 2023سے شروع ہونگے جو 18مئی 2023تک جاری رہیں گے جس کے بعد پریکٹیکل امتحانات 23مئی 2023سے 28مئی 2023تک جاری رہے گے ‘ اسی طرح کنٹرولر ڈیرہ تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طاہر اللہ جان نے ایک اور اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ایف اے /ایف ایس سی کے ایسے وہ تمام طلباء و طالبات جو اپنے مارکس پہلے امپرو (Improve)کر چکے ہیں ان کو دوبارہ امپرومنٹ (Improvement)کیلئے صرف اس سال 2023 سالانہ امتحان میں ایک اور موقع فراہم کیا جاتاہے باقی سابقہ شرائط برقرار رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں