ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈیرہ کے گارڈن انچارج محسن چشتی اور تجاوزات انچارج فہد نواز سدوزئی نے محرم الحرام کے دوران محرم جلوسوں کے روٹس اور کوٹلی امام حسین میں خودرو جھاڑیوں کی صفائی کروا دی ، اسی طرح جلوس روٹس میں قائم ناجائز تجاوزات کا بھی خاتمہ کرا دیا، جس سے بازار اور گلیاں کشادہ ہوگئیں ، ٹی ایم او فیضان مروت نے گارڈن انچارج محسن چشتی اور فہد نواز سدوزئی کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔
30