ڈیری اور لائیو سٹاک شعبہ نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد(بیورو چیف) وفاقی وزیر مواصلا ت سے سعودی وزیر ٹرانسپورٹ ولاجسٹکس صالح بن ناصر الجاصر کی اہم ملاقات ہوئی ہے،عبدالعلیم خان نے کراچی پورٹ تا حیدرآباد ایم ٹین موٹروے پرسرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نیسعودی حکومت کوکراچی پورٹ تاحیدرآبادایم ٹین موٹروے پرسرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان زمینی رابطوں اورٹریڈ کوریڈورز میں اضافہ چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں بھاری سرما یہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اورپاکستان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا خواہاں ہے۔سعودی وزیر صالح بن ناصرالجاصر نے پاکستان کے لیے فلائٹس آپریشن میں اضافے اور مواصلاتی شعبے میں جدیدیت لانے میں دلچسپی کا اظہارکیا،انکا کہناتھا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور روڈ سرویلینس موجودہ دور کی ا ہم ترین ضرورت ہے۔اجلاس میں دونوں ممالک کے مضبوط برادرانہ اورمذہبی تعلقات، اقتصادی و تجارتی رجحانات اور او آئی سی کانفرنس کے تناظر میں باہمی تعاون بڑھانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں