ڈیزرٹ وائپر کی طرف سے فخرزمان کی شاندار کارکردگی

دبئی (سپورٹس نیوز) فخر زمان نے 52 گیندوں میں 67رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا اور ڈیزرٹ وائپرز کو 5 وکٹوں سے فتح دلادی۔ فخر زمان اور ایلکس ہیلز کی 34رنز کی اننگز نے وائپرز کو رنز کے تعاقب میں مضبوط آغاز دیا۔ اس کے بعد زمان اور سیم کرن نے درمیانی اوورز میں 65رنز کی شراکت قائم کی جبکہ شیرفین ردرفورڈ نے 19.1اوورز میں 160رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 8گیندوں پر21رنز بنائے ۔پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایم آئی ایم اے کا آغاز امید افزا رہا تاہم وہ اسے درمیانی اوورز تک توسیع نہ دے سکیں ایم آئی ایم ای نے آخری دو اوورز میں 34 رنز بنائے جس میں کیرون پولارڈ اور روماریو شیفرڈ نے دو، دو چھکے شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں