28

ڈیفالٹ کے اثرات جنگ سے زیادہ تباہ کن ہوتے ہیں

فیصل آباد (پ ر) صدر فوڈ بورڈ،چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی شیخ نعیم احمدنے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچا کر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی سیاسی قدر و قیمت میں اضافہ کیا ہے جس میں پی ڈی ایم کی پوری قیادت، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اپنا کردار بجا طور پرادا کیا ہے۔ دوست ممالک سے فنڈنگ کے وعدوں کے حصول میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی اپنا کردار بجا طور پر ادا کیا ہے،ملک اگر ڈیفالٹ کرتا تو اسکے اثرات کم از کم دس سال تک محسوس کئے جاتے، ڈیفالٹ کے اثرات جنگ سے زیادہ تباہ کن ہوتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے وہ کر دکھایا ہے جو سری لنکا، لبنان، گھانا، ارجنٹینا اور دیگر ممالک کی قیادت نہ کرسکی اورانکے ملک دیوالیہ ہو گئے، پاکستان اس سے قبل بھی درجنوں بار ڈیفالٹ کے قریب پہنچا ہے مگر اس بار صورتحال انتہائی مشکل ہے جسے صرف غیرمعمولی اقدامات کے زریعے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے،ڈیفالٹ کی صورت میں عوام کا معیشت میں ہر شعبہ متاثر ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں