ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن،جھال خانوآنہ پل کے آہنی جوڑوں کی مرمت کا آج سے آغاز

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) آخر کار جھال خانوآنہ پل کی سنی گئی ،آہنی جوڑوں کی مرمت کا آغا ز،آج 14ستمبر سے تاحکم ثانی جھال خانوآنہ پل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گا ، سیف سٹی فیصل آباد حکام کے مطابق جھال خانوآنہ پل( جھال چوک ستیانہ روڈتاعبدالرشید غازی چوک ) آج سے مرمتی کام مکمل ہونے تک بند رکھا جا ئیگا ، شہری متبادل راستے اختیار کریں اور روانگی سے قبل ٹریفک اپڈیٹس ضرور ملاحظہ کریں۔محفوظ سفر کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،یاد رہے کہ جھال خانوآنہ پل کے آہنی جوڑ عرصہ سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار تھے جس کے باعث شہریوں کو آمدو رفت میں شدید پریشانی کا سامنااور قیمتی گاڑیاں تباہ ہو رہی تھیں ” ڈیلی بزنس رپورٹ” نے اس حوالے سے بار بار نشاندہی کی اور شہریوں کی مشکلات کے حوالے سے آواز اٹھائی جس پر ماہ جولائی میں ڈی سی کیپٹن ( ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلا س میں اس اہم منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے فنڈز منظو ر کر لئے گئے ،جھال پل کے دونوں اطراف 108 جوائنٹس کو اپ گریڈ کیا جا ئیگا جن کی لمبائی 3471آر ایف (رننگ فٹ)ہے اور 4کرو ڑ 10لاکھ روپے لاگت آئیگی ، اس مرمتی کام کیلئے جھال خانوآنہ پل کو آج سے بند کرد یا جا ئیگا ،مگر ٹریفک پولیس نے تاحال ٹریفک کیلئے ڈائیورشن پلان جاری نہیں کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں