106

ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن،مریم نواز کا ریٹ لسٹ میں برائلر گوشت کا نرخ شامل کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے برائلر کے گوشت کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری ریٹ لسٹ میں برائلر گوشت کا نرخ بھی شامل کیا جائے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ”ڈیلی بزنس رپورٹ” نے خبر شائع کی تھی کہ پولٹری مافیا نے برائلر کے گوشت کے ریٹ سرکاری نرخ نامہ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے قصاب من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں اور زندہ برائلر کو فروخت کرنے سے انکاری ہیں کیونکہ پولٹری مافیا نے کچھ عرصہ قبل انتظامیہ سے گٹھ جوڑ کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ہونیوالی ریٹ لسٹ میں زندہ برائلر کا ریٹ دینے پر اور برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ نہ دینے کا معاہدہ کیا تھا۔ جسکی وجہ سے پولٹری مافیا اور شہر بھر میں قصابوں نے لوٹ مار کرتے ہوئے برائلر گوشت کے من مرضی کے ریٹ وصول کرکے شہریوں کو لوٹ مار کر رہے تھے اور اکثر مقامات پر (ایک کلو) 1000گرام کی بجائے 900 گرام گوشت فروخت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں