3

ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن،ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کا سینئر میڈیکل آفیسر نوکری سے برخاست

جڑانوالہ(نامہ نگار) “ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن”مبینہ شراب نوشی و شہری کو تشدد بنانے کے الزام پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منیب اقلیم کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دوران ڈیوٹی سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منیب اقلیم نے ڈسپنسر و دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ شراب نوشی کی ویڈیو بنانے پر شہری کلیم اللہ تارڑ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کی 3 رکنی انکوائری کمیٹی کے ارکان نے تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے حکام بالا کو ارسال کی جس میں ڈاکٹر منیب اقلیم و دیگران کو قصور وار ٹھہرایا گیا اور حکام بالا کو سفارشات پیش کیں کہ ڈاکٹر منیب اقلیم کیخلاف پیدا ایکٹ کے تحت سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ذرائع کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کلیم اللہ تارڑ کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے الزام علیہان کیخلاف مقدمہ کا بھی اندراج کیا،ڈیلی برنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ فیصل آباد نے محکمہ سیکنڈری اینڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو ڈاکٹر منیب اقلیم کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرکے ارسال کی اور سفارشات پیش کیں کہ ڈاکٹر منیب اقلیم کیخلاف پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر مبینہ شراب نوشی و شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام پر سینئر میڈیکل آفیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر منیب اقلیم کو نوکری سے برخاست کرکے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور فوری طور پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں