ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن،چک نمبر53گ ب ڈھیسیاں میں اتائیوں کے کلینکس سیل

جڑانوالہ(نامہ نگار) “ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن،”ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا نے ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 53 گ ب ڈھیسیاں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 اتائی ڈاکٹرز کے کلینکس سیل کرکے رپورٹ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال کر دی ہے،تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ چک نمبر 53گ ب ڈھیسیاں میں اتائی ڈاکٹرز انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں مگر محکمہ صحت کی ٹیمیں کارروائی کی بجائے مذکورہ چک کا راستہ بھول چکی ہے ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر کی اشاعت کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے اتائیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت جاری کی جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2اتائی ڈاکٹرز عبداللہ اور حبیب الرحمن کے کلینکس سیل کرکے رپورٹ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال کر دی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ گاں میں محکمہ صحت میں تعینات ملازمین نے بغیر ڈپلومہ ڈگریوں کے کلینکس بنا رکھے ہیں جنکے خلاف کارروائیاں نہ ہونا معنی خیز ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر صحت پنجاب، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن،کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ہیلتھ ملازمین کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور انکے کلینکس سیل کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں