ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن،چک61دھروڑ سے کوڑے کے ڈھیروں کا صفایا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن 61دھروڑ سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی صفائی۔ تفصیلات کے مطابق 61 دھروڑ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کے باعث بدبو اور تعفن کے باعث مختلف اقسام کی بیماریاں پھیل رہی تھی اور راہ گیروں کا گزرنا بھی محال ہو چکا تھا طلبا و طالبات بدبو اور تعفن زدرہ ڈھیروں کے راستے سے گزر کر تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ ڈیلی بزنس رپوٹ فیصل آباد میں خبر شائع ہونے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی مشینری اور ملازمین کو 61دھروڑ میں صفائی کی ذمہ داری دی گئی اور دھروڑ کے مین بازاروں سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کا صفایا کر دیا گیا جس پر اہلہ گائوں کے شہریوںرانا اسد،رانا عادل،فاروق احمد،رانا جابر رشید،چوہدری بابر علی،محمد بلال،اکبر علی،محمد عمران،محمد اشرف،طارق محمود ودیگر نے ڈیلی بزنس رپورٹ فیصل آباد کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈھیروں کی صفائی ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں