”ڈیلی بزنس رپورٹ ”کی خبر پر ایکشن ،پیچ ورک کی جگہ کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی سے سڑکوں کی مرمت کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر نوٹس ،سڑکوں کے پیچ ورک میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے پیچ ورک کا کام روک کر ٹھیکیدار کو کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی سے روڈ کی مرمت و بحالی کے احکامات جاری کر دیئے، کولڈ ملنگ کے بغیر پیچ ورک نہیں ہوگا، یاد رہے کہ ڈیلی بزنس رپورٹ نے گزشتہ شمارے میں خبر شائع کی تھی کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار شہر بھر کی مختلف شاہراہوںپر پیچ ورک میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پیچ ورک کے چند روز بعد ہی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے اور بجری کے بکھرنے سے موٹر سائیکلیں سلپ ہو کر حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔جس پر کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پیچ ورک کا کام روک دیا اور ٹھیکیداروں کو حکم دیا کہ وہ کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی سے روڈ کی مرمت و بحالی کے کام کریں اور کولڈ ملنگ کے بغیر پیچ ورک نہ کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ کام کے معیار کو چیک کرنے کے بعد ٹھیکیداروں کو پے منٹ ہو گی اور جہاںخرابی یا غیر معیاری کام ہو ا اس ٹھیکیدار کو پے منٹ نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں