ڈیلی بزنس رپورٹ کی نشاندہی پر کمشنر کا نوٹس،روڈ مارکنگ میں ناقص رنگ کے استعمال کی انکوائری شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سڑکوں کی روڈ مارکنگ میں ناقص رنگ کا استعمال، ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کی نشاندہی پر ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کا نوٹس’ انکوائری شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیصل آباد شہر میں چند روز قبل اہم سڑکوں کی روڈ مارکنگ’ زیبرا کراسنگ اور فٹ پاتھوں کے اردگرد مارکنگ کی گئی جس میں ٹھیکیدار نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی ناقص اور غیر معیاری رنگ وروغن استعمال کیا جس کے باعث چند روز بعد ہی سڑکوں سے روڈ مارکنگ اور زیبراکراسنگ غائب ہو گئی اور سڑکوں کی حالت پہلے سے بھی زیادہ بری ہو گئی اور سڑکوں پر جگہ جگہ بدنما دھبے بن گئے، لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود روڈ مارکنگ اور زیبرا کراسنگ کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا، اس حوالے سے ”ڈیلی بزنس رپورٹ” نے گزشتہ روز نشاندہی کی جس پر ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر انکوائری شروع کروا دی۔ ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پر پہنچانے پر ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں