ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندے کے صاحبزادوں کی دعوت ولیمہ

صفدرآباد(نامہ نگار)ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار صفدرآباد احسان الحق بابر بھٹی کے صاحبزادوں محمد ذیشان بابر اور محمد نعیم بابر کی دعوت ولیمہ کی تقریب کالج روڈ صفدرآباد میں منعقد ہوئی جس میں معززین شہرکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سابق امیدوار پنجاب اسمبلی سردار انعام الحق ڈوگر،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدرآباد خالد محمود بھٹی،محمد انور بی اے ڈائریکٹر جنرل سر انور پبلک سکول ،حاجی محمد سفیان بھٹی(سفیان بک ڈپو)،ملک علی رضا اعوان ،محمد نوید فیض صدر مرکزی انجمن تاجراں صفدرآباد،قاری محمد عمر جامع مسجد خا لقیہ، ادریس بھٹی ،محمد نسیم بھٹی آف مسقط عمان،حاجی میاں محمد اسحاق سابق پرنسپل ہائی سکول سانگلہ ہل،فوجی فائونڈیشن سکول سانگلہ ہل کے محمد اختر رضا رضوی،ملک نوید حمید، عرفان بھٹی گلیکسی فوڈ کیفے،محمد سہیل بھٹی الحمد ہوسٹلز لاہور،ملک عمران مانی،پیپلز پارٹی کے صدر سیٹھ محمد یاسین اور دیگر شہریوں نے فرداً فرداً شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں