ڈینگی سے نمٹنے کیلئے حکومتی کوششیں کافی نہیں،عوامی تعاون بھی ضروری ہے

سرگودہا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈمحمد وسیم کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حالیہ پولیو مہم کے بعد کی صورتحال اور ڈینگی کے تدارک کیلئے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سارہ صفدر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد گل سمیت تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے والدین،اساتذہ اور علما کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر پولیو کے خلاف قومی مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔ انسدادِ ڈینگی پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کے بعد وہاں خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ صفائی، نکاسی آب اور عوامی آگاہی مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سرکاری و نجی عمارت میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی باقاعدہ انسپیکشن کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں