48

ڈینگی کے وار تیز ، ہسپتالوں میں پہنچنے والوں کی تعداد 290 سے متجاوز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)موسم میں تبدیلی اوردرجہ حرارت میں کمی آنے پرڈینگی مچھرنے وارتیز کردیئے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی مچھر کا شکار بن کر مزید 6شہری ہسپتال پہنچ گئے۔ ڈینگی مچھرکے کاٹنے سے سرکاری ہسپتالوں میں پہنچنے والے مریضوں کی تعداد 290تک پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آتے ہی ڈینگی مچھرکی پرورش کوبہترین اہم قرار دیا جارہا ہے، بارش کا پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی مچھر کوپرورش پانے کے زیادہ مواقع حاصل ہوتے ہیں محکمہ صحت کی طرف سے ڈینگی مچھر کے وارتیز ہونے سے شہریوں کوحفاظتی وانسداد اقدامات کرنے کا کہاگیا ہے کہ وہ صبح اورشام کے اوقات میں پورے آستین والا لباس پہنیں گھروں کی صفائی اورکمروں کے دروازے اورکھڑکیاں بند رکھیں۔ مچھرمار سپرے استعمال کریں تاکہ ڈینگی مچھر سے محفوظ رہا جا سکے گزشتہ روز بھی ڈینگی مچھر کا نشانہ بننے والے 6افراد کوہسپتال لایاگیا جن کے ٹیسٹ مثبت آنے پرآئسولیشن وارڈ میں داخل کرکے علاج معالجہ شروع کردیاگیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں