35

ڈیون براووآئی پی ایل کی ایک فرنچائز کے مینٹوربن گئے

بارباڈوس (سپورٹس نیوز)ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیون براوو کو کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے چند گھنٹے بعد ہی ایک بڑی جاب مل گئی ہے۔ کرکٹ کسی بھی ملک کے کرکٹرز کی کمائی کا ذریعہ ہوتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیون براوو جو کئی سال قبل انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ چکے تھے اور اب صرف لیگ کرکٹ کھیل رہے تھے تاہم گزشتہ دنوں انہوں نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔تاہم ان کی خوش قسمتی کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بیروزگاری کی فکر سے بچ گئے کیونکہ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی انڈین پریمیئر لیگ کی ایک فرنچائز نے انہیں مینٹور کی جاب آفر کی جو انہوں نے قبول کر لی اور اس کو جوائن بھی کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں