ڈیوٹی سے گھر جانیوالا سکیورٹی اہلکار موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گر کر سر میں چوٹ لگنے سے سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے فیلڈ سیکیورٹی اہلکار گلزار حسین موٹر سائیکل پر ڈیوٹی سے اپنے گھر 51 ج ب جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل گہرے کھڈے میں گرنے کے باعث سر میں شدید چوٹ آگئی جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں