ڈیوڈ وارنر اور سلمان آغا کیساتھ فرنچائز کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا’ معین علی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے آل رائونڈر معین علی نے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل کے لیے کافی پرجوش ہوں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں پہلی اننگز کے اختتام پر گفتگو میں معین علی نے کہا کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کی بڑی فرنچائز ہے، بطور کھلاڑی اور آل راونڈر آپ کو پرفارم کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کے خلاف کافی کھیلا ہوں، ڈیوڈ وارنر جس طرح سے چیزوں کو لے کر چل رہے ہیں وہ کافی شاندار ہے۔آل راونڈر نے مزید کہا کہ ڈیوڈ وارنر اور سلمان آغا ایسے کھلاڑی ہیں، جن کے ساتھ فرنچائز کرکٹ میں کھیلنا چاہتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں