56

ڈیڈ لائن میں 12روز باقی

اسلام آباد(بیوروچیف)غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے میں12دن باقی ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو31اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندے اگر 31 اکتوبر تک ملک نہیں چھوڑتے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی گرفتاریوں اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔حکومت نے معیشت کی بحالی کے پیش نظر افغان باشندوں کو یکم اکتوبر کو ملک چھوڑنے کا تحریری حکم جاری کیا تھا، حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی افغان باشندوں کو انخلا کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی۔18 اکتوبر کو 3 ہزار 76 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے جن میں 601 مرد، 494 خواتین اور 1981 بچے شامل تھے، اس عمل کیلئے 38 گاڑیوں میں 150 خاندان اپنے وطن واپس پہنچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں