سرگودھا (بیوروچیف) ڈیڈ لائن کیساتھ ا پوزیشن بھی ختم ہوچکی ہے شہباز شریف آج بھی وزیر اعظم ہیں اور لوگوں کی امیدوں کا مر کز ہیں اپوزیشن کی گیدڑ بھبھکیوں سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کیا انہوں نے کہا کہ ان چوروں نے 72 سالوں میں پاکستان کو اس قدر لوٹا ہے کہ پاکستانی کی معیشت تباہ ہوچکی ہے جس کو بہتر کرنے کیلئے شہباز شریف اور ان کی ٹیم دن رات ایک کئے ہوئے ہے تاکہ معیشت کو سنبھالا دیا جاسکے اور اس پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پا کستان ایشیئن ٹائیگر بن کر ابھرے گا چوہدری حامد حمید نے کہا کہ سابق حکمران نے جتنا پیسہ ا پنی عیاشیوں پر خرچ کیا اگر اس کا نصف حصہ بھی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتا تو آج ملک کے حالات بہتر ہوتے اور معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی۔
36