35

ڈیڑھ سال میں بجلی کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ

اسلام آ باد(بیوروچیف)ڈیڑھ سال کے دوران ملک میں بجلی کی قیمتوں میں 50سے80 فیصد تک اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں، کمرشل بلز پر78فیصد ٹیکسزجبکہ گھریلو صارفین پر ٹیکسز کی شرح50فیصد سے زائد ہوگئی،ٹیرف میں15روپے41پیسے اضافہ ہوگیا، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت80فیصد تک بڑھی اور فی یونٹ 13.48 روپے سے بڑھ کر 24.39 روپے ہوگیا ۔ٹیرف میں پندرہ روپے اکتالیس پیسے اضافہ ہوگیا۔کمرشل بلز پر اٹھہترفیصد ٹیکسزجبکہ گھریلو صارفین پر ٹیکسز کی شرح پچاس فیصد سے زائد ہوگئی۔ گزشتہ ڈیڑھ برس میں مخلتف سلیبزکا ٹیرف50سے 80 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت80 فیصد تک بڑھی۔ 10 روپے91پیسے اضافے کیساتھ فی یونٹ13 روپے 48پیسے سے بڑھ کر24 روپے 39 پیسے ہوگیا۔ 200یونٹ تک کے بلزمیں 60فیصد اضافہ ہوا۔جو یونٹ 18روپے 95 پیسے کا تھا وہ 11روپے 91 پیسے اضافے کیساتھ30 روپے 86 پیسے ہوگیا۔ 300 یونٹ والے صارفین کا ٹیرف12روپے91پیسے بڑھا،قیمت22روپے 14پیسے سے بڑھ کر 35 روپے 4پیسے یونٹ ہوگئی۔ 400یونٹ والوں کیلئے 14روپے41پیسے اضافے کیساتھ فی یونٹ بجلی 39 روپے 94 پیسے کی ہو چکی۔500یونٹ اوراس سے اوپر بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے ڈیڑھ سال میں فی یونٹ15روپے41 پیسے مہنگا ہوا ہے۔700 یونٹ سے اوپر والوں کا کو بجلی50 روپے63 پیسے یونٹ مل رہی ہے۔ CGs بجلی بلوں میں بڑا اضافہ گزشتہ ڈیڑھ برس میں مخلتف سلیبز کا ٹیرف50سے80فیصد تک بڑھ چکا کمرشل بلز پر 78 فیصد ٹیکسز عائد ہیں گھریلو صارفین پر ٹیکسز کی شرح 50 فیصد سے زائد ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں