ڈی ایس پی پٹرولنگ کا پریس کلب ساہیوال کا دورہ

ساہیوال (بیوروچیف) ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع ساہیوال سعیداحمد لودھی کی پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارک باد۔ڈی ایس پی پٹرولنگ سعید احمد لودھی نے پریس کلب ساہیوال کا دورہ کیاانہوں نے سینئر نائب صدر پیرسید طمطراق محاسن شاہی کو بطور قائم مقام صدر پریس کلب کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے جاوید شوکت وینس کو نائب صدر،میاں وسیم ریاض کو نائب صدر،نوید غنی چوہدری کو جنرل سیکرٹری،میاں رمضان کو جوائنٹ سیکرٹری،راؤ عتیق کو فنانس سیکرٹری اور خان ارشد فریدی کو انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب بننے پر مبارک باد دی۔پریس کلب آمد پر عہدیداران و ممبران نے ڈی ایس پی پٹرولنگ سعید احمد لودھی کو شاندار انداز میں ویلکم کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ سعید احمد لودھی نے کہاکہ یہاں کی صحافی برادری مثبت انداز میں رپورٹنگ کررہی ہے جو خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولنگ پولیس شاہرات پر عوام کی بہترین انداز میں مددورہنمائی اور پٹرولنگ کررہی ہے جس کے نتیجہ میں شاہرات پر کرائم کی وارداتوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں