46

ڈی جی اینٹی کرپشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور (بیوروچیف)پنجاب بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے جاری ہیں، صوبائی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو عہدے سے ہٹا دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری پراسیکیوشن زمان وٹو کو ڈی جی اینٹی کرپشن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو آصف بلال لودھی کو او ایس ڈی بنا دیا، اسپیشل سیکریٹری حمیرا اکرام کو سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کا اضافی چارج دے دیا۔ سیکریٹری ویلفیئر اینڈ بیت المال حیات لک کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وجیہ اللّٰہ کنڈی کو سیکریٹری ویلفیئر اینڈ بیت المال کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں