ڈی جی خان ، باپ کے تشدد سے 3 سال کی بیٹی دم توڑ گئی

ڈی جی خان (نامہ نگار)ڈی جی خان کے علاقے گندہ کھوہ میں باپ کے تشدد سے 3 سال کی بیٹی دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی اور دوسری بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم نشے کا عادی ہے، جو واقعے کے بعد فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں، پوسٹ مارٹم کیلیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ بچی کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرا شوہر ہمیشہ ہم پر تشدد کرتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں