ڈی جی FDAنے لوگوں کے مسائل سنے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے متعلقہ افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں اس سلسلے میں درخواست گزاروں کے مسائل کا حل ان کے اعتماد کے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے یہ حکم اپنے دفتر میں لوگوں کے مسائل و شکایات سنتے ہوئے جاری کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل یاسر اعجاز چٹھہ،ڈائریکٹر ٹان پلاننگ اسما محسن،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جیند حسن منج، پی ایس او شبیر ساجد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ درخواست گزاروں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی سروسز کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے تاکہ تیز رفتار سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے مسائل کے فوری حل کیلئے شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے اور متعلقہ افسران سے کہا کہ سرکاری جگہوں پر ناجائز قبضہ و تجاوزات اور غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف قانون کے تحت نتیجہ خیز کارروائی کریں تاکہ غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے سے منظوری حاصل کئے بغیر ہائوسنگ سکیموں کو مشتہر کرنے والوں کے خلا ف پی ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کو مسلسل تحریر اور مکمل روابطہ کے تحت ایسے مسائل پر قابو پایا جائے۔ڈی جی ایف ڈی اے نے ہدایت کی کہ ون ونڈو کائونٹر پر موصول ہونیوالی درخواستوں پر ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور ٹائم لائن کے مطابق کام مکمل کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں