ڈی جی FDA آصف چوہدری کی تین سالہ کارکردگی

ترقی یافتہ معاشروں کی پہچان ان کے منظم شہر، فعال ادارے اور باصلاحیت قیادت ہوتی ہے ۔ شہری ترقی کا عمل محض سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر تک محدود نہیں رہتا بلکہ اس کے دائرہ اثر میں شہری سہولیات، ماحولیاتی بہتری، شفاف حکمرانی اور عوامی فلاح شامل ہوتی ہے۔ پنجاب کے اہم صنعتی شہر فیصل آباد میں یہ ذمہ داری بنیادی طور پر فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد ہے، جس کی کارکردگی براہِ راست شہر کی ترقی اور شہریوں کے معیارِ زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے۔گزشتہ تین برسوں میں جب محمد آصف چوہدری نے بطور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ذمہ داریاں سنبھالیں تو ادارے کے مزاج، کارکردگی اور ترجیحات میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ انتظامی اصلاحات سے لے کر شہری منصوبہ بندی تک اور عوامی سہولیات سے لے کر ماحولیاتی اقدامات تک، یہ دور ایک متحرک اور فعال دور کے طور پر سامنے آیا۔ ڈائریکٹر جنرل محمد آصف چوہدری کی قیادت میں شہر کی ترقی اور شہری سہولتوں کے فروغ کے حوالے سے کئی نمایاں منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے۔ ان کے کریڈٹ میں عبداللہ پور۔جھمرہ روڈ فلائی اوور کی برق رفتاری سے تعمیر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایف ڈی اے سٹی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل جیسے حکومت پنجاب کے میگا پراجیکٹس سرفہرست ہیں۔ یہ منصوبے نہ صرف ان کی عمدہ انتظامی صلاحیتوں، مضبوط قیادت اور ترقیاتی وژن کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ اس امر کا بھی ثبوت ہیں کہ وہ شہری مسائل کے حل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے جہاں شہر میں ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنانے میں مدد ملی، وہیں شہریوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے لیے معیاری و جدید کھیلوں کی سہولیات بھی میسر آئیں۔ اس دور میں شہری خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لئے فیصل آباد ڈویلیپمنٹ اتھارٹی نے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مثر اشتراک عمل کو فروغ دیتے ہوئے متعدد اہم منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچائے۔ انہی اقدامات کے تحت نشاط آباد اوور ہیڈ برج کے نیچے موجود غیر استعمال شدہ جگہ کو صفائی ستھرائی، دیکھ بھال اور مناسب تزئین کے بعد اوپن جم ، عوامی تفریحی اور آرام گاہ میں تبدیل کیا گیا جہاں شہری صحت مند سرگرمیوں اور فراغت کے لمحات سے لطف انداز ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جھال خانوآنہ اوور ہیڈ برج کے نیچے جدید طرز کا سنوکر کلب اور خوبصورت آرٹ گیلری قائم کی گئی جو نہ صرف نوجوانوں کے لئے صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بن رہی ہے بلکہ شہری ماحول میں تقافتی اور جمالیاتی رنگ بھر رہی ہے۔ یہ اقدامات درحقیقت ان کی پیشہ ورانہ سنجیدگی، عوامی خدمت کے جذبے اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کا واضح مظہر ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نہایت عمدہ جمالیاتی ذوق کے حامل منتظم ہیں۔ اسی بصری اور تخلیقی حس کے تحت انہوں نے نصف صدی قدیم ایف ڈی اے کی عمارت کو ایک نیا تاریخی اور ثقافتی رنگ عطا کیا۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ایف ڈی اے کمپلیکس کی عمارت نہ صرف پہلے سے کہیں زیادہ جاذبِ نظر اور خوشنما بن گئی بلکہ شہر کی نمایاں اور منفرد عمارتوں میں بھی شامل ہو گئی۔ اس سے قبل عمارت کے اندرونی حصوں میں دفاتر کی جامع تزئین و آرائش کی گئی جس کے نتیجے میں ماحول زیادہ صاف، روشن اور دلکش بن گیا۔ اس خوشگوار تبدیلی نے نہ صرف دفتری ماحول کو بہتر بنایا بلکہ عملے کے حوصلے اور نفسیاتی آسودگی میں بھی اضافہ کیا، جس کا مثبت اثر ان کی کارکردگی اور استعدادِ کار پر نمایاں طور پر دکھائی دیا۔ یہ تمام اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ڈائریکٹر جنرل محمد آصف چوہدر ی ایک نفیس ذوق رکھنے والے اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے حامل منتظم ہیں۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے سب سے پہلے ادارے کے انتظامی امور کو بہتر بنانے پرخصوصی توجہ مرکوز کی۔دفتری نظام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی آراستہ کرنے کے منصوبوں کی تکمیل سے فائلوں کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے، اعلی نظم و نسق قائم کرنے اور فیصلہ سازی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے مختلف اقدامات کیے گئے۔ دفتری تاخیر، غیر ضروری پیچیدگیوں اور غیر شفاف طریقہ کار کے خاتمے سے نہ صرف شہریوں کے مسائل کے حل میں تیزی آئی بلکہ ادارے کے اندر بھی پیشہ ورانہ ماحول کو فروغ ملا۔ ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے کامیاب منصوبے کی تکمیل کے نتیجے میں ادارہ ایک نمایاں سنگِ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوا۔ اس انقلابی اقدام کے پہلے مرحلے میں جائیدادوں کے اونرشپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس رئیل ٹائم میں جاری کرنے کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے ذریعے ادارے نے پنجاب بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں نمایاں سبقت حاصل کرتے ہوئے جدید طرزِ حکمرانی کی مثال قائم کی۔ بعد ازاں اس نظام کو مزید وسعت دیتے ہوئے اگلے مرحلے میں بھی اہم سہولیات کو اسی ڈیجیٹل نظام کے تحت مربوط کر دیا گیا، چنانچہ اب شہریوں کو ٹائون پلاننگ رپورٹ اور قبضہ سلپ بھی رئیل ٹائم میں جاری کی جا رہی ہیں۔ اس جدید اور شفاف نظام نے نہ صرف انتظامی کارکردگی کو مثر بنایا بلکہ شہریوں کو تیز رفتار، سہل اور قابلِ اعتماد خدمات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔ایف ڈی اے کے دائرہ کار میں آنیوالے رہائشی و کمرشل منصوبوں کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔ غیر قانونی ہاسنگ سکیموں تجاوزات اور ناجائز تعمیرات کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیاں کی گئیں۔ ایف ڈی اے سٹی کی تیز رفتار ترقی اور منظم آبادکاری کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اور جامع اقدامات عمل میں لائے گئے۔ ان اقدامات کے تحت نہ صرف پارکس اور گرین بیلٹس کی باقاعدہ ڈویلپمنٹ کی گئی بلکہ جدید سکیورٹی سسٹم اور بجلی کے منصوبوں کی تکمیل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ مزید برآں قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایف ڈی اے سٹی کے مین بلیوارڈ پر غیر قانونی رکاوٹیں ختم کر کے راستے کو بحال کیا گیا، جس سے آمدورفت کی سہولت میں بہتر آئی اور یہاں کے مکینوں کو محفوظ، صاف اور منظم رہائشی ماحول فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔ شہری منصوبہ بندی کے ماہرین کے مطابق یہ اقدامات مستقبل میں فیصل آباد کو ایک منظم اور متوازن شہر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ گزشتہ تین سال کے دوران شہری ترقی کے ہمہ جہت منصوبے تجویز کئے گئے ان منصوبوں کے براہِ راست نتائج کے طور پر سامنے آئے۔ شہری حلقوں میں یہ رائے عام ہے کہ انفراسٹرکچر کی بہتری نے فیصل آباد کے شہری تشخص کے مثبت اثرات ابھرے ہیں ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور سرسبز فیصل آباد تصور کے تحت ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے کیمونٹی کی شمولیت کے ساتھ ایک تحریک کی صورت میں شجرکاری مہمات کو نیا اسلوب دیا۔ شہریوں کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن 1237 کا قیام، آن لائن سروسز، شکایات کے ازالہ کے لئے مانیٹرنگ سسٹم اور ڈیجیٹل درخواستوں کے طریقہ کار کو فروغ دیا گیا۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات دلانا اور خدمات کی فراہمی کو شفاف اور آسان بنانا تھا۔ منصوبہ بندی، فنڈز کے استعمال اور ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے نظام کو بہتر بنایا گیا۔ تیز رفتار سروس ڈیلیوری اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ میکنزم متعارف کروائے گئے، جس سے عوام کا ادارے پر اعتماد بحال ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ادارے کے مالی استحکام کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے غیر معمولی بصیرت اور سنجیدہ حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے نہ صرف روایتی ذرائع آمدن میں اضافے کے لئے مضبوط انداز میں ریکوری کے طریقہ کار کو فعال بنایا بلکہ نئے مالی مواقع کی تلاش کے لیے بھی بھرپور اور منظم کاوشیں کیں۔ اسی تناظر میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے جیو ٹیگنگ کے ذریعے شہر کی اہم کمرشل شاہراہوں کی جامع نشاندہی کی گئی، جس کے نتیجے میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے متعدد معاملات سامنے آئے۔ ان خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ادارے کو کروڑوں روپے کا خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوا۔ مزید برآں، ایف ڈی اے کی ملکیتی قیمتی اراضی اور پلاٹس کو شفاف نیلامِ عام کے ذریعے فروخت کیا گیا، جبکہ ایف ڈی اے سٹی میں سینکڑوں کنال اراضی بڑے سرکاری محکموں کے لیے مختص اور فروخت کرنے جیسے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ ان اقدامات نے نہ صرف ادارے کی مالی پوزیشن کو مستحکم کیا بلکہ مستقبل میں شہری ترقی کے منصوبوں کے لیے بھی مضبوط مالی بنیاد فراہم ہوئی۔ یہ تمام عوامل شہر کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے کی اس پیش رفت کے پیچھے مضبوط قیادت کا کردار نمایاں ہے جس کی سربراہی میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے حکومت پنجاب کی پالیسیوں پر بہترین انتظامی صلاحیتوں سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ محمد آصف چوہدری کا اندازِ قیادت مشاورت، شفافیت اور عملی اقدامات پر مبنی رہا، جس نے ادارے کی کارکردگی کو نئی سمت دی۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا گزشتہ تین سالہ دور ایک مثبت تبدیلی کا عکاس ہے۔ یہ دور ادارہ جاتی اصلاحات، شہری ترقی، عوامی خدمت اور شفاف حکمرانی کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رفتار اور وژن برقرار رہا تو آنے والے برسوں میں فیصل آباد نہ صرف ایک جدید بلکہ ایک مثالی شہر کے طور پر ابھر سکتا ہے، جہاں ترقی صرف منصوبوں میں نہیں بلکہ شہریوں کی زندگیوں میں بھی نظر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں