ڈی ریگولیشن پالیسی کا نفاذ ،فارما انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن

اسلام آباد (بیوروچیف) ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے فارما سیکٹر میں اہم پالیسی کا نفاذ کیا گیا، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے فارما انڈسٹری میں ڈیریگولیشن پالیسی کا نفاذ ملکی معیشت کے لیے مثبت پیشرفت قرار۔ فارما سیو ٹیکل قیمتوں کی ڈی ریگولیشن سے اس اہم شعبے کا منافع 210فیصد اضافے کیساتھ 13.5ارب رو پے تک پہنچ گیا، ڈی ریگولیشن پالیسی کے نفاذ کے بعد فارما سیکٹر کی تین اہم کمپنیوں کے منافع میں 44فیصد سے لے کر 339 فیصد تک زبردست اضافہ ہوا۔2024میں فارما سیکٹر کی مجموعی آمد ن 21.1فیصد اضافے سے 196.8ارب روپے ہو گئی، ڈی ریگولیشن سے ادویات کی دستیابی بہتر، پیناڈول سمیت اہم ادویات کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کی فارما انڈسٹری مزید پرکشش، عالمی سرمایہ کاری کے امکانات روشن، سالانہ برآمدات 5 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ڈیریگولیشن سے ادویات کی قیمتوں میں شفافیت، مسابقت میں اضافہ اور معیاری ادویات تک رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے، پالیسی کے تحت کمپنیوں کو نئی ادویات پر جدید تحقیق بڑھانے کی ترغیب، معیاری ادویات کی تیاری میں مزید بہتری متوقع ہے۔اس اہم حکومتی اقدام کی بدولت غیر معیاری اور مہنگی ادویات کی روک تھام بھی یقینی بنائی جا رہی ہے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستانی فارما انڈسٹری کا ترقی کی راہ پر گامزن ہونا معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں