ڈی سلٹنگ کو جامع موثر پلان کے تحت مکمل کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے ڈی سلٹنگ کو جامع اور موثر پلان کے تحت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا مین چینلز، روڈ سائیڈ ڈرینز اور سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کی سخت مانیٹرنگ کی جائیگی ۔ آپریشنز اور ڈرینج ڈائریکٹوریٹس کے افسران کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخر تک تمام مین لائنوں کی ڈی سلٹنگ کی ڈیڈ لائن ہے اور اسی ٹائم فریم کے مطابق ڈی سلٹنگ کو ہر صورت مکمل کیا جائے جبکہ ایک ہفتہ کے اندر مال روڈ ، اسٹیٹ بنک روڈ اور منروا چوک کی روڈ سائیڈ ڈرینز لائن کی ڈی سلٹنگ ہر صورت مکمل کی جائے اور اس کی انسپکشن خود کروں گا۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے مزید کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری اور بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے مین چینلز ، روڈ سائیڈ ڈرینز اور سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے لہذا اس پر کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ڈرینج ڈائریکٹوریٹ مین چینلز کی ڈی سلٹنگ کے لئے جامع پلان از سر نومرتب کریں اور آئندہ ہفتے ہونے والی میٹنگ میں نقشے لیکر آئیں تاکہ ان کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی سلٹنگ کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں