چنیوٹ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنیوٹ کا دورہ کیا، سی او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان، پرنسپل ادارہ و دیگر بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفائی کی صورتحال کو چیک کرنے کیلئے سکول کے مختلف حصوں میں گئے، انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور واش رومز کی ابتر صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا، ڈپٹی کمشنر نے سی او ایجوکیشن کو پرنسپل ادارہ کی جواب طلبی کا حکم جاری کیا، ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاسز میں جا کر طلبائکے تدریسی عمل کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی قابلیت جانچنے کیلئے طلبائسے مختلف سوالات کیے، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ وہ بچوں کی شخصیت سازی پر خصوصی توجہ دیںاور طلبائپر ایکسٹرا محنت کریں،انہیں نضم و ضبط سکھائیں، بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے بچوں سے روزانہ 2 منٹ کی تقریر کروائیں، طلبائکی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں شمولیت کو یقینی بنائیں، طلباء کو بذریعہ لائبریری ثقافت کے فروغ کیلئے آگاہی دیں۔
44