3

ڈی ٹائپ کالونی میں یونین کونسل96میں آوارہ کتوں کی بھرمار،مکین خوف میں مبتلا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ٹائپ کالونی سمندری روڈ کی یونین کونسل 96 کے علاقوں آسا سنگھ پارک’ محمد علی پارک اور ملحقہ گلیو ں میں آوارہ کتوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے’ آوارہ کتوں کی بہتات نے مکینوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے’ خدشہ رہتا ہے کہ یہ آوارہ کتے کسی کو کاٹ نہ لیں’ سکول ٹائم میں معصوم بچوں کا ان گلیوں سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے’ نمازی باجماعت نماز ادا کرنے کیلئے مساجد پہنچنے سے قاصر ہو چکے ہیں’ یونین کونسل 96 کے مکینوں نے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران سے ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے اس سے پہلے کہ کوئی بڑا جانی نقصان ہو جائے ان آوارہ کتوں کو فل الفور تلف کیا جائے تاکہ علاقہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں