ڈی پی او ساہیوال نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ساہیوال(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساہیوال رانا طاہر رحمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس افسران اور عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق ڈی پی او ساہیوال ایس ایس پی فیصل شہزاد نے نئے ڈی پی او کے ساتھ مختلف برانچز اور زیر تعمیر عمارتوں کا دورہ کیا۔ڈی پی او ساہیوال نے پولیس لائن کا دورہ کرتے ہوئے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان نے اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے کہا یہ میرے لیے ایک اعزاز ہے کہ مجھے ساہیوال پولیس کی قیادت کا موقع ملا۔ معزز عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ عوام کو انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہعوام اور پولیس عملے کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے اور وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کو اپنی ترجیح بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں