8

ڈی پی او ساہیوال کی ہدایت پر پولیس کا ضلع بھر میں سرچ آپریشن

ساہیوال (بیوروچیف)ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ساہیوال پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر دہشت گردوںاور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اور اہم تنصیبات/ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن کیا گیا۔دوران سرچ آپریشن گھروں اور ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی اورتمام افراد کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی۔مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد اسلحہ ناجائز و منشیات کی برآمدگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں