ڈی ڈی ایچ او تاندلیانوالہ اور ڈرگ انسپکٹر کی اتائیوں کیخلاف کارروائی

کنجوانی(نمائندہ خصوصی)ڈی ڈی ایچ او تاندلیانوالہ اور ڈرگ انسپکٹر کا اتائیوں اور غیر قانونی ادویات کے خلاف مشترکہ کارروائی۔ ایک عطائی کا کلینک سیل کرکے چالان بھیج دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی ایچ او تاندلیانوالہ عطا الحق اور ڈرگ انسپکٹر ہارون ارشد نے مختلف میڈیکل اسٹورز اور کلینکس کا معائنہ کیا۔دوران چیکنگ نواحی گائوں543گ ب میںاویس میڈیکل سٹور/اتائی کو پی ایچ سی ایکٹ 2010 اور ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت چالان اور سیل کر دیا گیا ہے۔چالان ڈی کیو سی بی فیصل آباد اور پی ایچ سی لاہور کو بھجوا دیا گیا ہے۔ڈی ڈی ایچ او اور ڈرگ انسپکٹر کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عطائیوں اور غیر قانونی ادویات کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں