ژوب اور گردونواح میں زلزلہ

ژوب(نامہ نگار) ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 150کلومیٹر زیر زمین تھی، ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، اس وقت زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ ژوب میں آئے زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ژوب سے 106کلومیٹر جنوب میں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں