55

کئی برسوں بعد پاکستان پر ایک بار پھر ٹرائیکا کی حکمرانی

اسلام آباد(بیوروچیف)کئی برسوں بعد، پاکستان پر ایک مرتبہ پھر ایک ٹرائیکا حکومت کر رہی ہے جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شامل ہیں۔ آخری مرتبہ ملک پر 90 کی دہائی میں ٹرائیکا کی حکمرانی تھی جب صدر مملکت کے پاس حکومت کو ہٹانے اور قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار تھا۔ یہ صدارتی اختیارات 90 کی دہائی کے آخر میں ایک آئینی ترمیم کے ذریعے واپس لے لیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں صدر کا عہدہ بے اختیار ہوگیا۔ آئینی اور قانونی لحاظ سے وزیراعظم اگرچہ طاقتور بن گئے لیکن آرمی چیف کے روایتی اثر پر فرق نہیں پڑا جس کا مشاہدہ گزشتہ فوجی حکمرانی کے بعد کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں